• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کے اخراجات کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ ،بلزفوری جمع کرانےکاحکم

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ ورک مکمل ہونے کے بعد اس پر اٹھنے والے اخراجات کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بارے میں محکمہ شماریات کے ممبر سینس اینڈ سروے حبیب اللہ خان کی طرف سے ملک بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور پولٹیکل ایجنسیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ چھٹی مردم شماری کے اخراجات کے لیے جو فنڈ ز ضلع کی سطح پرجاری کیے گئے تھے ان کے اصراف کے بلز فوری طور پر جمع کروائے جائیں تاکہ انکا آڈٹ کروایا جاسکے
تازہ ترین