• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی ٰ کی ہدایت کےباوجودایجو کیٹروں کی بھرتی میں تاخیر

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ پنجاب میں واحد ضلع ہے جہاں پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت کے باؤجود محکمہ تعلیم نے ایجوکیٹروں کی بھرتی کا کام بر وقت مکمل نہیں کیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ 3ماہ قبل شروع ہونے والا ایجوکیٹروں کی بھرتی کا عمل 15جون کو مکمل کیا جائے مگر ابھی تک اس ضلع میں یہ عمل مکمل نہیں ہوا محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتی کا عمل آخری مرحلہ میں ہے اور میرٹ لسٹوں کی سپر سکروٹنی کرنے کی خاطر آج بروزاتوار تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو گورنمنٹ لیاقت ہائی سکول میں بلا لیا ہے اور ان کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔
تازہ ترین