• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کی آمد، گنجان آبادی والے علاقوں میںکچرے کے ڈھیر بدستور موجود

سکھر (بیورو رپورٹ) عیدالفطر کی آمد میں صرف ایک دن باقی رہنے کے باوجود گنجان آبادی والے علاقوں میں جمعکچرے کے ڈھیر نہ اٹھائے جاسکے، شہریوں نے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تاحال کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کیے جاسکے ہیں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے شہر کو صاف و ستھرا بنانے کے لئے شروع کی گئی کلین اینڈ گرین صفائی مہم ابتدائی مراحل میں ہی ناکام ہوچکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے صرف شہر کے مخصوص علاقوں میں صفائی و کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا جارہا ہے جبکہ گنجان آبادی والے علاقوں پرانا سکھر، وسپور محلہ، بکھر چوک، رائل روڈ، قریشی روڈ، شالیمار روڈ، ریجنٹ سنیما سلیم کالونی، نواں گوٹھ، نیوپنڈ، بھوسہ لائن، مائکرو کالونی، نمائش چوک، پیر مراد شاہ کالونی، آدم شاہ کالونی و دیگر میں کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنے۔
تازہ ترین