• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف تاریخی جیت ہمیشہ یاد رہے گی: حسن علی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹارباؤلر حسن علی نے کہا کہ بھارت کیخلاف تاریخی جیت ہمیشہ یاد رہے گی۔ آئی سی سی چمپئن ٹرافی جیتنا ایک خواب تھا جسے اللہ نے شرمندہ تعبیرکردیا۔ پوری قوم کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے دعاؤں میں یاد رکھا خصوصا اہالیان گوجرانوالہ کابے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنا پیار دیا۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی پوری محنت و لگن سے کھیلوں گا اور ملک و قوم کا نام روشن کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار قومی سٹار نے چودھری فلک شیر گھمن کی طرف سے دیئے گئے افطار و ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری محمد اشرف گھمن،چودھری رب نواز گھمن، چودھری واجد باٹھ، چودھری عابد سندھو، یاسر عرفات و دیگر موجود ہے۔
تازہ ترین