• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے اس پُر مسرت موقع پر ہمیں اپنےغریب و مسکین مسلمان بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے کیونکہ خوشیاں بانٹنے اور محبت تقسیم کرنے کا نام ہی عید ہے۔ یہ دن پورے عالم اسلام میں بڑے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے یہ مسلمانوں کیلئے خدا کی جانب سے رمضان کے روزوں کا تحفہ ہے جس کی خواتین، بچے، بوڑھے بھی خصوصی تیاری کرتے ہیں۔ خواتین چاند رات کو ہی عید کی تیاری شروع کر دیتی ہیں۔ خوبصورت ملبوسات زیب تن کر کے، مہندی کا استعمال کر کے اور چوڑیوں کی کھنک سے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا جاتا ہے۔ مرد حضرات سنت کے مطابق تیار ہو کر عیدگاہ کا رخ کرتے ہیں۔ میٹھی عید پر سب سے زیادہ بچوں کی چاندی ہوتی ہیں، بڑوں سے عیدی لینا ان کے چہروں پر خوشی بکھیر دیتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں اس خوشی کے موقع پر ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے جن کے پاس اتنی استطاعت نہیں کہ وہ اس تہوار کو جوش و خروش سے منا سکیں۔
(عثمان الیاس)
(usmanilyas@gmail.com)

 

.

تازہ ترین