• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان لبرل عناصر نے نہیں ، خانقاہوں کے پیران عظام نے بنایا،مولانا فضل قادری

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور تنظیم المدارس اہل سنت صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مولانا فضل جمیل قادری نے کہا ہے کہ مدارس دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا مرکز ہیں، بعض نام نہاد مدارس کی دہشت گردی کی کاروائیوں کے باعث ملک بھر کے 98فیصد مدارس کو بدنام کیا جا رہا ہےدعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے فضل جمیل قادری نے کہا کہ مدارس اسلام کا قلعہ ہیں،پاکستان بنانے والے لبرل عناصر نہیں تھے بلکہ مدارس کے استاد اور خانقاہوں کے پیران عظام تھے، آج مدارس اور خانقاہوں کے بزرگوں کی اکثریت نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا ہے وگرنہ حکومت آج بھی اللہ اور رسول ﷺ کے برگزیدہ بندوں کی ہو۔ انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان اور مرکزی جماعت اہل سنت کی طلبہ جماعت کی حیثیت سے طلبہ کو نظام مصطفیﷺ کے انقلاب کی جانب راغب کرتے رہیں گے، آنے والا وقت نظام مصطفیﷺ کے خادمین کا ہے، وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان میں حقیقی طور پر نظام مصطفی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا اور جمعیت علماء پاکستان حزب اقتدار کی سیاست کر رہی ہوگی اکابر علماء کے اعزا ز میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے سیف الاسلام نے کہا کہ تنظیم المدارس اہل سنت کی بنیاد قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی نے رکھی اور اب تک لاکھوں علماء کو رجسٹرد سند مولانا نورانی کے توسط سے ملی، پاکستان میں ہر عالم مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کا احسان مند ہے ، اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان صوبہ پختونخواکے جنرل سیکرٹری مولانا معراج الدین سرکانی اور مولانا قاری موسیٰ خان، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین