• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی یکجہتی کی خاطر ملک میں ایک عید منائی جائے،اے ٹی آئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الاسلام نے کہا کہ  انسانی حقوق کی ساری تنظیمیں اور ادار ے کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر خاموش  ہیں۔ رمضان المبار ک کے مہینے میں چالیس ہزار سے زائد کشمیری زخمی کئے گئے اور سیکڑوں شہید کئے گئے، انسانی حقوق کی کسی تنظیم نے کشمیر کے لئے ایک بھی مظاہرہ یا موم بتی نہیں جلائی۔ انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الاسلام نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ ررگ ہے، اس کی آزادی ہمارے ایمان کا جز ہے، ، اگر سو بار جان دینی پڑی اور سب کچھ قربان کرنا پڑا تو کشمیر کے لئے قربان کرینگے، بھارت جنگوں میں اپنی شکست بھول گیاہے،انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ خطے میں دیر پا امن کے لئے کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،کشمیر کی آزادی کے لئے عالمی اداروں کی سنجیدگی درکار ہے،کشمیر کی حق خود ارادیت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا، انسانی حقوق کی ساری تنظیمیں اور ادار ے کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں؟ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور متحدہ طلبہ محاذ کے نائب صدر بابر مصطفائی نے کہا کہ قومی یکجہتی کو اپناتے ہوئے ممکن بنایا جائے کہ ملک میں ایک ہی عیدمنائی جائے، ریاست کے اندر ریاست ختم کی جائے، مولوی پوپلزئی صاحب کا چاند بند کیا جائے، جو بھی اپنے ذاتی چاند کا اعلان کرے اسے عمر قید کی سزادی جائے، پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے کہ اسلامی مہینوں کی تاریخ رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے حتمی ہوگی، جو اس کے خلاف جائے گا وہ باغی تصور کیا جائے گا، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن پر پاکستان کے تمام مسالک و مکاتب فکر کا مکمل اعتماد ہے، اس موقع پر نوجوان طلبہ ساتھیوں کو انجمن طلبہ اسلام میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔

تازہ ترین