• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید احمد خاں کا 200سالہ یوم پیدائش منایا جائے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہمی تعاون سے سرسید احمد خاں کا 200 سالہ یوم پیدائش منانے کے لئیے رواں سال کے دوران کئی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آف اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے بتایا کہ سرسید احمد خان کے جشن پیدائش کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اس سال سرسید ڈے شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔اس کے علاوہ سمینار اور کانفرنس کا انعقاد بھی پروگرام کا حصہ ہے۔چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ سر سید احمد خاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے وسیع پیمانے پر ایک اہم بایو میڈیکل کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ پروگرام میں سر سید احمد خاں پر ایک کو ئز مقابلہ، سرسید میموریل لیکچر اور تین کتابوں کی اشاعت شامل ہیں۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں تربیت، کردار سازی اور برداشت کو بطور خاص اہمیت دی گئی۔اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ایک ایسی لیبارٹری تھی جہاں اس کا تجربہ کیا گیا اور اس تجربہ کا نتیجہ تشکیلِ پاکستان کی صورت میں سامنے آیا۔

تازہ ترین