• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دن سمندر میں نہانے پر پابندی،ساحل پر بینرآویزاں کر دیئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے عید پر ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی کے بیرز ساحل پر آویزاں کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن ڈویژن پولیس نے سی ویو ،کلفٹن اور ہاکس بے پر شہریوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی کے بینرز مختلف مقامات پر لگا دیئے،پولیس کے مطابق عید کے موقع پر سمندر میں نہانے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ گاڑیاں سمندر کے اندر لے جانے پر بھی پابندی ہو گی،ایس پی کلفٹن  کے مطابق پولیس کے  200 اہلکاروں کو سی ویو اور کلفٹن  جبکہ 50کو ہاکس بے پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس کے گھڑ سوار دستے بھی ساحل پر تعینات کیئے جائیں گے۔ 

تازہ ترین