• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی میں دو موٹر سائیکلوں پرسوار چار افراد ریس لگاتے ہوئے آ رہے تھے کہ سامنے سے ٹینکر آ گیا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل  سوار خود کو بچانے کے لیئے سڑک سے نیچے اترنے کی کوشش میں گر گئے جسکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک  اور ایک زخمی ہو گیا۔دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت35سالہ پرکاش اور زخمی کی نقاش کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق چاروں افراد حب ڈیم پر نہانے کے لیئے گئے تھے اور وہاں سے واپس آ رہے تھے ۔

تازہ ترین