• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد ، مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کریم آباد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود کریم آباد مینا بازار میں واقع جوتوں کی دکان میں ہفتہ اور اتوار کی شب فائرنگ کے نتیجے میں35سالہ محمد طارق ولد اعجاز زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او جمال لغاری کے مطابق ایک شخص نے دکان سے شوز خریدے اور دوسرے دن انھیں واپس کرنے آیا جس پر دکاندار نے کہا کہ آپ جوتے تبدیل کر سکتے ہیں دکان کی پالیسی کے مطابق پیسے واپس نہیں ہوں گے جس پر وہ شخص دھمکی دیکر چلا گیا کہ میرا تعلق نائن زیرو سے ہے اور میں رات کو پھر آؤں گا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ رات کو چھ افراد جنہوں نے اپنا تعلق متحدہ قومی موؤمنٹ سے بتایا آئے اور دکان میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد شہباز نامی شخص نے دکاندار پر فائرنگ کر دی اور فرا ر ہونے لگے،اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان عامر اور شبیر کو گرفتار کر لیا جبکہ چار ملزمان عمران بلڈر ،تنویر ،اقبال اور شہباز موٹا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ایس ایچ او کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین