• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکر حادثے میںہلاکتوں پر رابطہ کمیٹی اور دیگر کا اظہار رنج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر حادثے میں لوگوں کے جاں بحق ہونے اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ناگہانی حادثہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب رمضان المبارک کامقدس مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا تھا اور پوری قوم عیدالفطر کی تیاریوں میں مصروف تھی ،میئر کراچی نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے دریں اثناء متحدہ رابطہ کمیٹی ،جے یو آئی کے قاری عبدالمنان انور،حافظ احمد علی،پاکستان غریب عوام پارٹی کے کنوینر سید ارشد حسین اور مہر ویلفئیر ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن ناہید مہر سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھی احمد پو ر شرقیہ حادثے میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

تازہ ترین