• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام کی سلامتی، بقاء اور استحکام باہمی اتحاد میں ہے،مفتی ابوہریرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوت اسلام پاکستان کے چئیر مین مفتی ابو ہریرہ محی الدین کے کہا ہے کہ عالم اسلام کی سلامتی ، بقاء اور استحکام باہمی اتحاد میں ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کی ہے اور آئندہ بھی یہ حمایت جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے کیلئے تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے عالمی اسلامی عسکری اتحاد وقت کی ضرورت تھی جسے اسلامی دنیا قائم کرنے جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عالمی اسلامی عسکری اتحاد نہ کسی ملک کے خلاف ہے ، نہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے بلکہ اس کا مقصد صرف اور صرف انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں سے مقابلہ اور عالم اسلام سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔

تازہ ترین