• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادر آباد میں خاتون نومولود بچے کو لیکر تھانے پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہادر آباد میں خاتو ن نامعلوم نومولود بچے کو لیکر تھانے پہنچ گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اسپتال سے اٹھایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے میں اتوار کو ایک خاتون ظہیر اختر عرف رخسانہ زوجہ میاں خان ایک نومود بچے کو لیکر تھانے آئی،ایس ایچ او  کے مطابق خاتون نے بتایا وہ پریس کواٹرز کی رہائشی ہے اور اتوار کو بہادر آباد چہار مینار چورنگی کے قریب واقع سیلانی ویلفئر کے باہر راشن لینے گئی تھی کہ اس دوران ایک عورت جو ننگے پاؤں تھی  اور اسکےکپڑے بھی پھٹے ہوئے تھے ہاتھ میں ایک نومود بچہ لیئے ہوئے آئی  اور بچہ اسے دیتے ہوئے کہا کہ وہ راشن لیکر آ رہی ہے جب تک وہ بچے کو پکڑ لے،تاہم کافی دیر تک جب وہ عورت  واپس نہیں آئی تو وہ اس بچے کو تھانے لے آئی،ایس ایچ اونے بتایا کہ بچہ کے ہاتھ پر ایک ٹیگ بھی لگا ہوا ہے جس میں بے بی آف رفعت زوجہ شہزاد لکھا ہوا ہےاور اس پر بچے کی تاریخ پیدائش20جون2017درج ہے تاہم ٹیگ پر اسپتال کا نام نہیں لکھا،انکا کہنا تھا کہ پولیس دوبارہ اس مقام پر گئی تھی تاہم قریب میں کوئی کیمرہ پولیس کو نہیں ملا اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بچے کو کسی اسپتال سے اغوا کیا گیا ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ 

تازہ ترین