• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمبڑ : چاکر شاخ میں پانی کی قلت کے خلاف بچوں کا احتجاج

چمبڑ (نامہ نگار) بکیرانی آبپاشی سب ڈویژن کی چاکر شاخ میں ایک سال سے پانی کی شدید قلت کے خلاف چاکر شاخ کے آبادگاروں اور ہاریوں کے معصوم بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کی قیادت محمد رحیم رند نے کی ۔معصوم بچوں کے مطابق چاکر شاخ میں ایک سال سے مسلسل پانی کی قلت کے باعث وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور اس سال انہوں نے عید کی خریداری بھی نہیں کی ۔بچوں نے جنگ کو بتایا کہ چاکر شاخ کی ٹیل کے رہائشی بچے اس سال عید کی خوشیوں سے محروم ہیں، بعداذاں مظاہرین نے دھرنا بھی دیا۔

تازہ ترین