• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص شہر میں 30سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہو نگے

میر پورخاص(نامہ نگار) ضلع میں 90سے زیادہ مقامات پر نماز عید الفطر کے اجتماعات ہو نگے جبکہ میرپورخاص شہر میں 30سے زیادہ مقامات پر نماز کے انتظامات کئے گئے ہیں شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ کھار پاڑہ میں ہو گا،عید گاہ کمیٹی کے چئیر مین حاجی فقیر محمد اے آر میمن کے مطابق نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی ، جہاں امامت وخطابت کے فرائض مولانا عبداللہ انجام دیں گےجبکہ حمیدپورہ کالونی گراؤنڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن گراؤنڈنمبر2چاندنی چوک عیدگاہ،پاک کالونی گراؤنڈ ریلوے گراؤنڈ،فیضان مدینہ العطار ٹاؤن،جامع مسجد،مسجد ہدیٰ سیٹلا ئٹ ٹاؤن، مسجد عائشہ لیاقت ٹاؤن،مسجد نمرہ ،نگینہ مسجد،عمر فاروق مسجد،مرکزی جامع مسجد اہلحدیث،حیدری مسجدسیٹلائٹ ٹاؤن،مسجد درگاہ مکھن شاہ اور دیگر مساجد اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتما عات ہو نگے،جہاں رب کائنات کی خوشنودی کےلئے مسلمانوں کی بڑی تعداد بارگاہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہوگی۔

تازہ ترین