• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنوعا قل : مسجد بلال میں تکمیل القرآن کی تقریب

پنوعا قل ( نا مہ نگار ) پنوعا قل میں جا مع مسجد  بلال میں نماز تراویح میں تکمیل القرآن کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مو لا نا زید احمد انڈ ھڑ نے کہا کہ رو زہ نفس کی ڈھال ہے،  جنت میں ایک دروازہ باب ریان ہے جس میں سے صرف رو زے دار ہی دا خل ہو ں گے۔ شب قدر ایک ہزار مہینوں سے افضل ہے، اس میں فرشتے اور رو ح اپنے پروردگار کے حکم سے ہر امر خیر کو لے کر اترتے ہیں۔ یہ رات سراسر سلامتی کی ہو تی ہے اور طلوع فجر تک رہتی ہے۔ یہ رات دعا کی قبولیت کی رات ہے، تمام گزرے ہو ئے لو گوں کے لئے دعائے مغفرت کر نی چا ہئے، اس رات میں دعامیں مشغول ہو نا سب سے بہتر ہے۔ تقریب میں ساجد حسین بھٹی ،شہزاد کھو سہ ،ممتاز بھٹو ،جا وید ملک ،شفیع محمد مہر و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین