• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہم عید کی خوشیوں سے محروم ہیں،متاثرین

ٹنڈو جان محمد(نامہ نگار) ٹنڈو جان محمد شہر کا انحصار زراعت پر ہے اس سال پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہر اور گرد ونواح میں کپاس مرچ اور کماد کی فصل نہ ہونے کے برابر ہے اگر ہے بھی تو اتنی تاخیر سے کاشت کی گئی ہےکہ ابھی تک مارکیٹ میں نہیں آسکی جس کی وجہ سے سارا علاقہ عید کی خریداری سے محروم ہے۔ٹنڈو جان محمد کے کارو باری مراکز بالکل سنسان پڑے ہیں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ایسا مشکل سال ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا کچھ کاروباری لوگوں سے بات ہوئی انہوں نے کہا کہ اس دفعہ دکانوں کا کرایہ بھی نہیں دے سکیں گے۔ زمیندار حضرات کا کہنا ہے کہ پانی کی وافر مقدار میں موجو دگی کے باوجود پانی فصلوں کے لئے موجود نہیں۔ یہ حکومت کی نا اہلی ہے اس سال فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہم عید کی خوشیوں سے محروم ہیں اور پورا علاقہ تباہ حال ہے اب بھی اگر پانی دستیاب ہو جائے تو ہم نئی فصل کی تیاری کر لیں گے۔

تازہ ترین