• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہ یار :باپ نے بیٹے کیساتھ ملکر بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار ) سلطان آباد تھانے کی حدود میں واقع کاکیپوٹہ اسٹاپ کے قریب باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پراپنی 19سالہ بیٹی امن جمالی اور25 سالااعجاز آرائیں کو مبینہ طور پر گلے میں رسی ڈال کر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا جب کہ لاشوں کی شناخت 19سالا لڑکی امن جمالی جبکہ 25 سالہ اعجاز آرائیں کے نام پر ہوئی ہے۔ قتل میں ملوث لڑکی کا والد طالب حسین جمالی اور اس کا بیٹا آصف علی جمالی نے سلطان آباد تھانے پر پہنچ کرگرفتاری پیش کردی ہے۔ایس ایچ او سلطان آباد ممتاز چانڈیوکا کہنا ہے کہ واقعہ کاروکاری کا نتیجہ ہے ملزمان نے گرفتاری پیش کر دی ہے اور ہم مذید تفتیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین