• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مٹیاری میں نماز عید 500 سے زائد مقامات پر ادا کی جائے گی

ہالا(نامہ نگار ) ضلع مٹیاری کی 500سےزائد عیدگاہوں مساجد امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے۔ نیوسعیدآباد ،ہالا،مٹیاری،بھٹ شاہ،ہالااولڈ،خیبر،پیر جھنڈو،اڈیرو لعٰل، صابوراہو سمیت شہر ودیہات میں  جمعیت اہلحدیث کی جانب سے عیدالفطر کی نماز صبح 7بجے سے 8بجے تک ہونگے۔ اہلسنت کے اعلامیہ کے مطابق صبح ساڑھے 7بجے سے 9بجے تک نماز عید ادا کی جائے گی۔  شیعہ امام بارگاہوں میں نماز عید صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے9بجے تک ادا کی جائے گی ہالا میں درگاہ مخدوم سرورنوح،نیوسعیدآبادمیں مرکزی عید گاہ،بلال مسجد،مٹیاری میں درگاہ سخی ہاشم شاہ، درگاہ پیر جھنڈو میں مرکزی اجتماعات ہونگے۔

تازہ ترین