• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرا چی سے پنجاب جا نے والی مسافر کو سٹر کو حادثہ، ایک شخص ہلاک، 15 زخمی

پنوعا قل+روہڑی (ا مہ نگاران) پنوعا قل کے قریب قومی شاہراہ پر کرا چی سے خان بیلو ( پنجاب ) جا نے والی مسافر کو سٹر تیزرفتار ی کے سبب ڈرا ئیور سے بے قابوہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق اور 15 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دس سالہ بچی بھی شامل ہے۔ جا ئے حا دثہ پر قیا مت صغریٰ کا منظر ،مسافروں میں چیخ و پکار کی اطلا ع ملنے پر مو ٹر وے پو لیس،سندھ پو لیس اور ایدھی کے رضا کار اور مقامی افراد جا ئے حادثے پر پہنچ گئے جا ں بحق اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذر یعے اسپتال منتقل کیا گیا اسپتال میں ایمر جنسی تفصیلات کے مطا بق اتوار کی علی الصابح کرا چی سے خان بیلو جا نے والی مسافر کو سٹر قومی شاہراہ پر پیرواہ موڑ کے قریب تیز رفتاری کے سبب ڈرا ئیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص اعجاز احمد جو کہ ڈرا ئیور بتایا جا رہا ہے جاں بحق ہو گیا جب کہ 15 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سعید احمد ،کلیم اللہ ،محمد اجمل ،جنید احمد، را شد علی ،محمد اسحاق ،محمد وسیم ،محمد اسلم ،شکیل ،محمد اسما عیل ،محمد سجاد ،محمد عمران جب کہ ایک دس سالہ بچی آمنہ زبیر جب کہ دو دیگر شامل ہیں اطلا ع ملنے پر جا ئے حا دثہ پر مو ٹر وے پو لیس ،ڈی ایس پی مسعود رسول مہر اور ایدھی کے رضاکار اور مقامی افراد پہنچے اور جا ں بحق اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا اسپتال میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گئی اور ڈ اکٹروں کو طلب کر دیا گیا اسپتال میں ٹا ؤن کمیٹی کے چیئر مین شبیر احمد کی جا نب سے جب کہ سما جی رہنماء عمران شیخ اور مجیب الرحمن مہیسر نے زخمیوں کو جو س اور چا ئے دی اکثر مسافر رو زے سے تھے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اپنے آبا ئی علا قوں کی جا نب روانہ کر دیا گیا ۔

تازہ ترین