• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوٹھ لائق راجپر میں ایک ہی رات میں چوری کی 4؍وارداتیں

خیرپور(بیورو رپورٹ) گوٹھ محمد لائق راجپر میں ایک رات کے اندر چوری کی 4وارداتوں میں مسلح افراد دو موٹر سائیکلیں اور نقد رقم لوٹ کر لے گئے گوٹھ محمد لائق راجپر میں نامعلوم چور جن چار دیہاتیوں کے گھروں کا صفایا کر گئے ان میں غلام اصغر ،شمن علی،ایاز علی اور غلام عباس راجپر شامل ہیں متاثر دیہاتیوں کے مطابق چور ان کے گھروں سے ہزاروں روپے، طلائی زیورات اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ پولیس کو چوری کی وارداتوں کی اطلاع دی گئی لیکن پولیس نے فعال کردار ادا نہیں کیا۔ دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ کچھ عر صے سے علاقے کا امن خراب ہو گیا ہے اور چورو ں کے کئی گر وہ پیدا ہو گئے ہیں بڑا آپریشن کر کے چوروں کا صفایا کیا جائے۔دریں اثناء کوٹ ڈیجی کے قریب مسلح افراد زمیندار محمد علی بڑدی سے 15ہزارروپے نقد اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ نامعلوم جیب کترا خیرپور کے معروف وکیل ارشاد سولنگی کی جیب کا ٹ کر ان کی جیب سے 17ہزار روپے نکال کر لے گئے۔ دریں اثناء کنب کے قریب مسلح افراد نذر محمد ملک سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے نذر محمد ملک کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دریں اثناء جسکانی بگو دڑو رو ڈ پر مسلح افراد نوجوان زمیندار رحمت اللہ پنہیارکو تشدد کا نشانہ بنا کر ان سے موٹر سائیکل موبائل فون اورنقد رقم لوٹ کر لے گئے۔

تازہ ترین