• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوال کا چاند نظر آگیا، آج ملک بھر میں عیدا لفطر منائی جائےگی

Todays Print

کراچی، ریاض ،ٹوکیو(نیوز ڈیسک) یکم شوال کا چاند نظر آگیا، آج پیر کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صدر مقامات پر ہوئے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے تمام اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی،پاکستان کے علاوہ عمان، بھارت اور سری لنکا میں بھی آج عید منائی جائیگی۔

دوسری جانب سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، قطر، کویت ،بحرین،تیونس ،مصر، شام، ایران ، عراق، یمن، ترکی، اردن ، الجزائر، لیبیا، لبنان، مراکش، بھارتی ریاست کیرالہ اور منگلور،انڈونیشیا، ملیشیا، سنگاپور ، برونائی، آسٹریلیا، لندن، جاپان ، شمالی کوریا، شمالی امریکاسمیت وسطی افریکی ممالک میں اتوارکوعید الفطر منائی گئی،تمام ممالک اور ریاستوں کے دارالحکومتوں میں نماز عید کے لئے مرکزی اجتمامات کااہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں، ضعیفوں اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پیرس میں نماز عید کے100سے زائد اجتماعات منعقد ہوئے مساجد میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے بلدیہ کی جانب سے کھلے مقامات پر نماز عید کے انتظامات کئے گئے۔ 

تازہ ترین