• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے دی نیوز کی تحقیقاتی ٹیم کے سینئر صحافی کو ہراساں کرنے کی کوشش

Todays Print

اسلام آباد (جنگ نیوز) جنگ گروپ کے انگریزی روزنامے دی نیوز کی تحقیقاتی ٹیم کے سینئر صحافی کو نامعلوم افراد نے ہراساں کرنے کی کوشش کی اور رات گئے گھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جنگ گروپ کے انگریزی روزنامے دی نیوز کی تحقیقاتی ٹیم کے سینئر صحافی کو نامعلوم افراد نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ، رات ڈھائی بجے دی نیوز کے سینئر صحافی کے گھر کئی نامعلوم افراد آئے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی، وہ صورتحال کو بھانپ کر باہر نہیں آئے، نامعلوم افراد ناکام کوشش کے بعد فرار ہو گئے۔

واقعہ دارالحکومت کے قلب میں بلیو ایریا کے قریب پیش آیا۔ پولیس پیش آنے والے واقعے میں ملو ث افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ ادارے تحقیقات میں سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے مدد لے رہے ہیں۔

تازہ ترین