• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی دم توڑ چکی ، مزید کم ہوگی ، وزیراعظم نواز شریف

Todays Print

لندن (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر حادثہ بہت افسوسناک اور المناک ہے‘ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ردالفساد پر کام ہورہا ہے‘ ملک میں دہشت گردی دم توڑ چکی ہے اور مزید کم ہوگی ،پاکستان میں پچھلے بہت سالوں سے گند پھیلایا گیا تھا جس کو سمیٹنے کے لئے ہم نے کام شروع کیا ‘ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

اتوار کو لندن میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آئل ٹینکر حادثہ بہت افسوسناک ہے بڑا دکھ ہوا بہت بڑا حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ردالفساد پر کام ہورہا ہے۔ آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشنز ہورہے ہیں۔ پاکستان میں پچھلے بہت سالوں سے گند پھیلایا گیا تھا جس کو سمیٹنے کے لئے ہم نے کام شروع کیا اور بہت بہتری آئی ہے۔

دہشت گردی کا 2013ء میں کیا عالم تھا جبکہ آج دہشت گردی دم توڑ چکی ہے۔ آئندہ آنے والے عرصے میں بھی باقی معاملات بہتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کئی معاملات پر بات چیت ہوئی جس پر اب ہم نے بھی عمل کرنا ہے اور افغانستان میں بھی امن کرنا ہے۔ مزید پیش رفت ہورہی ہے آپس میں معاہدے طے پارہے ہیں جن پر عمل ہو تو یقیناً فرق پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سے بہتری آرہی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات ختم ہوگئے ہیں دہشت گرد اس طرح کی حرکتیں کرکے اپنی موجودگی دکھانا چاہتے ہیں مگر جس جذبے سے کام ہورہا ہے معاملات بہتر ہورہے ہیں۔

تازہ ترین