• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیٹ ورک پر ناظرین کیلئے میٹھے پروگراموں کی عیدی تیار

Todays Print

کراچی (محمد ناصر) ”جیو ٹی وی “ نیٹ ورک ہمیشہ ہی اپنے ناظرین کے ہر لمحے کو یادگار بناتا آیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ناظرین جیو کو اپنے انفرادی اور معیاری پروگراموں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

یہ کیسے ممکن ہے کہ عید کا تہوار آئے اور ناظرین کو عیدی کا تحفہ نہ دیا جائے؟۔ ہمیشہ کی طرح اس برس بھی ”جیو“ نے اپنے ناظرین کیلئے اتنے بہترین پروگرام ترتیب دیئے ہیں جسے دیکھ کر عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔ عید ٹرانسمیشن ،اسپیشل بلیٹنز، خصوصی کوریج، ٹاک شوز، مارننگ شوز، خبرناک اور کیپٹل ٹاک بھی عید اسپیشل ہوگا۔ ڈرامے، ٹیلی و فیچرز فلمیں، اسٹائل ایوارڈ اور پاکستان کا میگاگیم شو ”جیو کھیلو پاکستان“ بھی عید کی خوشیاں دوبالا کرے گا۔ ”جیونیوز“ پر عید کے پہلے دن خصوصی شو ”چیمپئنز کی عید “ صبح9بجکر5منٹ پر دکھائی جائے گی۔ خبرناک عید اسپیشل صبح11 بجکر5 منٹ پر ، 1992 ورلڈکپ پر خصوصی ٹرانسمیشن دوپہر1 بجکر5 منٹ، اداکارہ ماہرہ خان کا خصوصی انٹرویو شام4بجکر5منٹ ، چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو اور پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا خصوصی انٹرویو اسکور میں شام5بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ رپورٹ کارڈ عید اسپیشل شام7 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ عید کے دنوں میں نئے نئے عذاب، قوم کی قسمت خراب، کیا دھرنے والوں کے ارادے پھر خطرناک ہورہے ہیں، کیا قطری خط سے پانامہ کا معاملہ پارلگنے والا ہے، سیاسی حالات پر مزاحیہ شاعروں کے چبھتے ہوئے تبصرے عید کے پہلے دِن ”کیپٹل ٹاک “ عید اسپیشل میں رات 8 بجکر5منٹ پر نشر کئے جائیں گے۔

عید کے دوسرے دِن ”کیپٹل ٹاک“ میں ناظرین دوغریب دیہاتی نوجوانوں کی کہانی انکی اپنی زبانی سنیں گے کہ زندگی میں کچھ پانے کیلئے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ بھارت کے خلاف کامیابی پر پاکستانی باو¿لر حسن علی اور باو¿لر جنیدخان کی کھٹی میٹھی باتیں رات8 بجکر5منٹ پر دکھائی جائیں گی۔

عید کے تیسرے دِن ”کیپٹل ٹاک “ میں ناظرین رات 8 بجکر5منٹ پر دیکھیں گے کہ امریکا کی طرف سے پاکستان پر دباو¿ کیوں بڑھ گیا، کیا امریکا کلبھوشن یادیو کو پھانسی سے بچالے گا، امریکا نے پاکستان کے خلاف ڈرون حملے کیوں بڑھادیئے، پاکستان کو خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرلینا چاہئے یا نہیں۔

عید کے پہلے دن ”خبرناک“ میں صبح 11 بجکر5منٹ پر ناظرین ماضی کی ورسٹائل اداکارہ بابرہ شریف اور ڈمی شیخ رشید کو آمنے سامنے دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ شیخ صاحب آج بھی بابرہ کی شوخ و چنچل اداؤں کے دیوانے، بابرہ شریف شیخ صاحب سے ناراض کیوں ہیں یہ سب بھی بتایا جائے گا ۔

رات 10 بجے”خبرناک“ میں ناظرین علی میر کو اپنے اصلی روپ میںدیکھیں گے، نیوز اینکر رابعہ انعم، عائشہ بخش اور شجعیہ نیازی کی خصوصی آمدبھی ہوگی۔ رابعہ انعم کی بہترین پرفارمنس بھی ہوگی۔ عید کے دوسرے دِن ”خبرناک“ میں کشمالہ طارق اور (ڈمی) پرویز مشرف مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران مشرف کے گلے شکوؤں کا کشمالہ طارق منہ توڑ جواب دیں گی۔ سائرہ افتخار کی آمد بھی پروگرام کو چار چاند لگائیں گی۔ عید کے تیسرے دن ”خبرناک “ میں ناظرین ڈمی آصف زرداری کو متوالوں کا سامناکرتے دیکھیں گے۔

شیریں مزاری کا عائشہ کے خلاف احتجاج بھی دکھایا جائے گا۔ ڈمی زرداری کی پریشانی بھی منفرد انداز میں پیش کی جائے گی، شو رات11 بجکر5منٹ نشر ہوگا۔ ”جیو ٹی وی “ پراسپیشل شو ”جیو عید مبارک “ صبح11 بجے عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے دِن دکھایا جائے گا۔ بشری انصاری اس خوبصورت شو کی میزبانی کے ساتھ مہمانوں سے مزے مزے کی باتیں کریں گی۔ اس شو میں پہلے دن بہت ہی خاص مہمان ہوں گے جن میں شہزاد شیخ ، عاصم اظہر،جنید خان،نیلم منیر،جبران، سنبل اور دیگر شامل ہیں جو عید پر خوشیاں منانے کی باتیں کریں گے۔

دوسرے دن بھی یہ شو ہوگا اس دن منال ، علیزے طاہر، کومل عزیز ،علی عباس اورماڈل رباب شو کی زینت ہونگے اور لوگو ان سے عید کا حال احوال پوچھ سکیں گے، عید کے تیسرے دن بشری آپا کے اس شومیں ہر دلعزیز کرکٹر اور اب نئے ہوسٹ شعیب اختر مہمان ہوں گے اور وہ لوگوں سے عید بھی ملیں گے ۔اسکے علاوہ اس دن سنیتا مارشل ، اشنا شاہ ،صنم سعید ،کبریٰ خان،گوھر ممتاز بھی جلوہ افروز ہوںگے۔

ستاروں کی یہ کہکشاں جگمگائے گی تو ساری دنیا دیکھتی رہ جائے گی۔ فیشن، میوزک،ڈرامے اور فلم کے حوالے سے معتبر نام ”لکس اسٹائل ایوارڈز “ کا 15 واں ایڈیشن دوپہر 3 بجے جبکہ 16 واں ایڈیشن رات9 بجے نشر ہوگا۔ ”جیو ٹی وی “ نے اپنی روایت کا مضبوط ستون قائم رکھتے ہوئے ایک بار پھر میڈیا میں ہلچل مچائی اورپاکستان کا سب سے بڑا اور منفرد گیم شو ”جیو کھیلو پاکستان“ شروع کیا ۔

پاکستان کے دونوں کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور شعیب اختر جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں اپنے شاندار کارناموں کی بدولت عالمی شہرت پائی وہ سارے رمضان یہ بات منواچکے ہیں کہ وہ دونوں بہترین میزبان اور انٹرٹینر بھی ہیں اور اُنہوں نے ”جیو کھیلو پاکستان“ کے نام سے پاکستان کا نمبر ون گیم شو کیا۔

اس عید بھی یہ دونوں سپر اسٹار اپنا شو ”جیو کھیلو پاکستان“ لے کر آرہے ہیں اور اُنہوں نے رمضان میں جتنے بڑے بڑے انعامات بانٹے وہ اس عید پر اپنے اس شو کے ذریعے اس سے بھی بڑے انعامات دینے آرہے ہیں۔”جیو کھیلو پاکستان“ کا اسپیشل شو ناظرین شام 7 بجے ملاحظہ کرسکیں گے۔ ”بیسٹ آف جیو کھیلو پاکستان“ عید کے چوتھے دِن دوپہر3 بجے دکھایا جائے گا۔ اس عید پر جتنے ہنگامے ہوں گے اِن میں فلموں کا ہنگامہ بھی شامل ہے، اس عید پر ”جیو ٹی وی“ پاکستانی اور غیر ملکی فلموں کا امتزاج سامنے لائے گا۔ فلم سلطان عید کے پہلے دِن رات10 بجے، پی کے چوتھے دِن رات10 بجے راؤڈی راٹھور2 جولائی 10 بجے دکھائی جائے گی۔

پاکستانی فلموں میں ”زندگی کتنی حسین ہے “ عید کے دوسرے دِن رات 9 بجے ”لاہور سے آگے “یکم جولائی رات8 بجے دکھائی جائے گی۔ ٹیلی فلموں میں”تو میرا چاند“ عید کی خاص ٹیلی فلم ہے اس میں سکینہ سموں، عذرا محی الدین، ارجمند اظہر، لبنیٰ اسلم، مومل خالد، اقرا شاہد، شاہ زین راحت، احمد زیب، یاسر علی اور عدیل شامل ہیں۔ اس کی کہانی فیصل منظور خان نے لکھی ہے، اور بابر جاوید اس کے پروڈیوسر ہیں جو عید کے دوسرے دِن شام 7 بجے دکھائی جائے گی۔

”دبئی چلو“دوسری ٹیلی فلم ہے جس میں دبئی جانے کا پروگرام بنایا گیا ہے اور کیوں جایا جارہا ہے اور کیا مقصد ہے، یہی مذاق سے بھر پور اس ٹیلی فلم میں دکھایا جائے گا۔ اس کی کاسٹ میں عدنان صدیقی، ماریہ واسطی، شمعون عباسی، اسد ملک، گل رعنا ، فہد، حراشاہ، دانش اور نیہا شامل ہیں۔ فراز مظہر اس کے رائٹر ہیں۔یہ ٹیلی فلم تیسرے دِن شام 7 بجے پیش کی جائے گی۔

”اعتبار “ نامی ٹیلی فلم منصور سعید کی لکھی ہوئی ہے جوکہ نئے شادی شدہ جوڑے کے درمیان پیدا ہونے والی ایک چھوٹی سی غلط فہمی پر مبنی ہے۔ اس کی کاسٹ میں اُشنا شاہ اور بلال عباس شامل ہیں۔ یہ ٹیلی فلم چوتھے دِن رات 8 بجے نشر ہوگی۔ ”ہوئے ہم جن کیلئے برباد“دو جولائی رات8 بجے دکھائی جائے گی۔ ”جیو کہانی“ پر عید کے پہلے دِن ٹیلی فلم ”ہوئے ہم جن کے لئے برباد“ رات8 بجے دکھائی جائے گی۔ فیچر فلم ”تھری ایڈیٹ“رات10 بجے نشر کی جائے گی۔

عید کے دوسرے دِن ڈرامہ سیریل ”ناگن“ کی میگااقساط ناظرین رات8 بجے سے دیکھیں گے۔ عید کے تیسرے دِن ٹیلی فولم ”ثناءاللہ کی دوسری“ رات 8 بجے دکھائی جائے گی۔ فیچر فلم ”بینڈ باجا بارات“ رات 10 بجے نشر ہوگی۔ چوتھے دِن ”ادھوری ماں“ کی میگا اقساط رات 8 بجے سے دکھائی جائیں گی۔ ”جیوتیز “ کے ناظرین عید کے پہلے دِن صبح 9 بجکر5منٹ پر اسپیشل شو ”عید آگئی ہے“ دیکھیں گے۔ دوپہر 3 بجکر5منٹ پر ”اسلام اور میری زندگی (عید اسپیشل)“ ہوگا۔

رات11 بجکر5 منٹ پر عید اسپیشل پروگرام علم القرآن نشر کیا جائے گا۔ ”جیو سوپر“ کے ناظرین عید کے پہلے دِن بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے مابین لالیگا ایونٹ شام ساڑھے 5 بجے دیکھیں گے، ”پاکستان سپر لیگ 2017“ کی جھلکیاں رات ساڑھے 7 بجے دکھائی جائیں گی۔ ”ٹھنڈا گرم شو“ رات 9 بجے اور اسپیشل شو ”چیمپئنز کی عید“ رات10 بجے دکھایا جائے گا۔ دوسر دِن ”بولیں کیا بات ہے“ کا خصوصی شو رات10 بجے نشر ہوگا۔

تازہ ترین