• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ،آئی ایس پی آر

Todays Print

راولپنڈی (ما نیٹر نگ سیل)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ بہاولپور کو مد نظر رکھتے ہوئے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج عید سادگی سے منائے گی جبکہ پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑی ہے۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ہم انشااللہ متحد ہیں اورجلد تمام چیلنجز پرقابو پالیں گے۔

تازہ ترین