• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ لگنے سے قبل لوگوں کو خطرے سے آگاہ کیا تھا،موٹر وے پولیس

Todays Print

ملتان ،بہاولپور (نمائندہ جنگ/نامہ نگار)حادثے سے متعلق موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ آگ لگنے سے قبل اہلکاراور مقامی آبادی کے کچھ افراد لوگوں کو خطرے سے آگاہ کرتے رہے لیکن پیٹرول جمع کرنیوالوں نے ان کی ایک نہ سنی اور پھر وہ ہوا جو کسی قیامت سے کم نہ تھاتفصیل کے مطابق  ڈی ایس پی موٹروے پولیس  عابد مرزا کہاہےکہ احمد پورشرقیہ میں جائے حادثے پر لوگوں کوجانے سے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن عوام کا ہجوم جوک درجوک آئل ٹینکر سے تیل حاصل کرنے کے لئے جمع ہوگیا ،جسے روکنا موٹروے پولیس کے لئے ڈیوٹی پرموجود 8اہلکاروں کے لئے ناممکن ہوگیا ،عابد مرزا نے کہا کہ صبح تقریبا ساڑھے بجے کے قریب آئل ٹینکر حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھی موٹروے کے 8اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو آئل ٹینکر سے دوررہنے کی ہدایت کی تاہم اس وقت لوگوں نے کسی کی نہ سنی اوردور سے دور لوگ بھاگے آئے اور ہر کوئی پیٹرول نکالنے کے چکر میں تھا،  لوگوںکی بڑی تعداد الٹنے والے آئل ٹینکر پر چڑھ کر پیٹرول نکالنے میں لگ گئے ، آگ لگنے کے فوری بعد موٹروے پولیس نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی جانیں بچائی ،اس دوران موٹروے پولیس کے اہلکار بھی معمولی جھلس گئےتاہم لوگوں کو تربیت دینے کی  اشدضرورت ہے تاکہ ایسے المناک حادثات  سے بچاجاسکے۔

تازہ ترین