• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ سگریٹ سلگانے سے لگی ،وزیر اعظم کو ابتدائی رپورٹ ارسال

Todays Print

بہاولپور(صباح نیوز) وزیراعظم نوازشریف کو پنجاب حکومت نے بہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔جبکہ آئل ٹینکرسے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ٹینکرکو کلیئرنس کس نے دی۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے صوبائی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے

۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو بہاولپور حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق احمد پورشرقہ میں صبح کے وقت آئل ٹینکر الٹ گیا جس میں 50 ہزار لٹر آئل تھا، آبادی قریب ہونے کی وجہ سے لوگ جمع ہوئے اورانہوں نے تیل جمع کرنا شروع کردیا ،لوگوں کوپیچھے ہٹایا بھی گیا تاہم وہ باز نہ آئے جب کہ اس دوران کسی کی جانب سے سگریٹ سلگائی گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ آئل ٹینکر الٹنے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد لگی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کے لئے نادرا کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی لپیٹ میں آئیں

۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ہے، آئل ٹینکرسے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ٹینکرکو کلیئرنس کس نے دی، واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے صوبائی وزیرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی اورتحقیقاتی اداروں میں ریسکیو ،آرمی، محکمہ صحت، فرا نز ک ٹیم، پولیس اور موٹروے پولیس شامل ہے۔

تازہ ترین