• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمدپورشرقیہ،بیشتر جاں بحق افرادکاتعلق نواحی بستیوں سےتھا

Todays Print

احمدپورشرقیہ (نا مہ نگار) احمدپورشرقیہ حادثہ میں شکاراکثرلوگوں کاتعلق نواحی بستیوں بستی نمبردار، بستی نذیراحمد،بستی کھوکھراں،بستی رمضان جوئیہ سےتھا۔بستی نمبرداراں کےملک اسلم نمبردار اوران کاجوانسال بیٹا اسامہ بھی اس حادثہ کاشکارہوگئے۔

محمداسلم نمبردار کےسُسراللہ بخش اوراُن کےبرادرنسبتی بلال احمدنےبتایاکہ اسلم نمبرداراوراس کابیٹااُسامہ آئل ٹینکراُلٹنےکےبعدوہاں گئےاور وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔اسلم شدیدزخمی ہوااوربعدازاں ملتان ہسپتال میں دم توڑگیا۔نواحی بستی کھوکھراں کا19سالہ  کاشف،محمدشان عمر17سال،شاکر10سال اورجماعت چہارم کاطالب تھا۔سانول کی عمر6سال اوروہ نرسری کلاس کاطالب علم تھا،وہ بھی جاں بحق ہوگئےجبکہ اسی بستی کاظفر بھولاجس کی عمر10سال تھی اوراس کادماغی توازن درست نہ تھااورعبدالحمید ولدملک کالوجومزدوری کرتاتھاوہ بھی حادثےکاشکارہوگئے۔

ان کےلواحقین ربنوازکھوکھراورسفیان نےبتایاکہ آگ اتنی تیزتھی کہ کسی کوسنبھلنے کامو قع نہ ملا۔انہوں نےکہاکہ  یہ  لوگ غریب اور متوسط طبقہ سےتعلق رکھتے تھے۔لواحقین کی اکثریت  پیاروں کی میتیں لینے بہاولپوروکٹوریہ ہسپتال روانہ ہوگئی جہاں شناخت کاعمل جاری ہے۔حادثہ میں30سے40موٹر سائیکلیں اور4کاریں بھی جل کرراکھ ہوگئیں۔ہلاک ہونیوالےتیل لینےآئے تھے،وہ دوستوں کوبھی موبائل فون کے ذریعے بلاتےرہے۔جاں بحق افرادکی شناخت میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

ٹرالرنمبرٹی ایل جے 352 کراچی سے لاہورجارہاتھا۔عینی شاہدین کےمطابق ٹریلر کا ڈرائیور لوگوں کوقریب آنےسےمنع کرتارہامگر دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں افرادتیل کےحصول کیلئےوہاں پہنچ گئے۔ ٹینکرسےتیل لیک ہونے کی وجہ سے ٹریلر کا ٹائر پھٹ کر اُلٹنا ہےجس سےتیل دو ایکڑپرپھیل گیا۔آگ لگنےسےاردگردکی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں اوردرختوں کےپتےبھی جھلس  گئے۔

تازہ ترین