• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکرالٹنےاورآگ لگنےمیں 45منٹ کاوقفہ،اقدامات کیوں نہ ہوسکے

Todays Print

بہاولپور(نمائندہ جنگ)سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کےالٹنےاورآگ لگنےکےدرمیان 45منٹ کا وقفہ رہا اس دوران بروقت اقدامات نہ ہوسکےجس پر انکوائری ناگزیرہوگئی ہے۔تفصیلات کےمطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر صبح تقریباً5بجکر 30منٹ پرٹائر برسٹ ہونےسےالٹ گیا جسکی موٹروےپولیس سمیت مقامی پولیس کو بھی اطلاع یقیناً مل گئی جبکہ آئل ٹینکرپھٹنے کاحادثہ تقریبا 6بجکر 15منٹ پرہواجسکی اطلاع ریسکیو 1122کو 6:23پرملی۔

اس درمیانے وقت 45منٹ میں کیا اس واقع کی اطلاع مقامی پولیس یاانتظامیہ کونہیں کی گئی جبکہ یہ واقعہ موٹر وےپر ہوا اوراس وقت عینی شاہدین کے مطابق موٹروےپولیس کے اہلکاربھی موقع پر پہنچ گئے۔ کیاوجہ کہ ان 45منٹوں میں نہ ہی مقامی پولیس پہنچی اورنہ ہی انتظامی افسران آئے جس کی بناء پراتنابڑا حادثہ ہوگیا،یہ صورتحال تقاضاکرتی ہےکہ مکمل انکوائری اعلیٰ سطح پرکرائی جائے اوراس میں مقامی پولیس اورمقامی انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت کاجائزہ لیاجائےتاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سےبچاجاسکے۔

تازہ ترین