• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ :خاتون نے عیدمنانے والے مسلمانوں پر گاڑی چڑھا دی، 2بچوں سمیت 6زخمی

Todays Print

لندن(خبرایجنسیاں)برطانیہ کے علاقے نیو کاسل میںخاتون نے عیدا لفطر منانے والے مسلمانوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نیو کاسل کے علاقے میں2بچوں سمیت6افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ایک گاڑی اسپورٹس کمپلیکس کے باہر ان پر چڑھ گئی،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ عید منا رہے تھے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی لوگوں پر چڑھانے والی 42سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ یہ خاتون جو نماز پڑھ کر باہر نکلیں وہ جانے لگیں تو ان کی گاڑی ان کے قابو میں نہیں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب گاڑی رکاوٹ عبور کر کے لوگوں پر چڑھی ہے تو ہر طرف افرتفری تھی، ہر ایک چیخیں مار رہا تھا۔ایمبولینس سروس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 6افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔نیو کاسل سے منتخب ممبر پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں کہا’’بہت افسوس ہوا، میں ان کی خوشیوں میں کچھ دیر قبل شریک تھی اور وہاں ہر کوئی بہت خوش تھا۔‘‘

تازہ ترین