• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آئل ٹینکرز میں آگ لگنے کے المناک حادثات

Todays Print

پیرس(اےایف پی)اتوار کے روز وسط پاکستان میں آئل ٹینکر کے الٹنے اور پیٹرول جمع کرنے کے لیے ہجوم جمع ہونے،جب کہ موقع پر آگ لگنے کے سبب کم از کم 123افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔دنیا بھر میں گزشتہ دہائی کے دوران روپذیر ہونے والے اس طرح کے واقعات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

اس طرح کے واقعات میں عموماً عوام موقع سے فیول جمع کرنے کی کوشش کرتی ہے، جب کہ کسی بھی وجہ کے سبب آگ لگ جانے کے باعث اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔اسی طرح کا واقعہ گزشتہ برس 17نومبر، 2016 کو موزمبیق میں پیش آیا تھا جب 93افراد آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔اسی طرح کے ایک واقعے میں افغانستان میں بھی 8مئی، 2016کو کم از کم 73افراد ہلاک ہوئے تھے۔

16ستمبر، 2015 کو جنوبی سوڈان میں بھی آئل ٹینکر الٹنے کے سبب جب عوام کی بڑی تعداد پیٹرول جمع کررہی تھی تو آگ لگ جانے کے باعث 203افراد ہلاک ، جب کہ 150زخمی ہوگئے تھے۔11جنوری، 2015کو پاکستان میں غلط سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے کوچ کے ٹکراجانے کے سبب 62افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

12جولائی 2012کو نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے الٹنے اور پیٹرول جمع کرنے کے سبب حادثے میں 104افراد ہلاک جب کہ 50زخمی ہوئے تھے یہ حادثہ ملک کے شمالی حصے میں پیش آیا تھا۔2جولائی ، 2010 میں کانگو میں پیٹرول ٹینکر میں دھماکے کے سبب 292افراد ہلاک ہوئے تھے۔9اکتوبر 2009 میں نائیجیریا میں پیٹرول ٹینکر میں دھماکے کے باعث 70 سے 80افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔اسی طرح 26مارچ 2007 میں نایئجیریا میں ہی آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا اور عوام نے موقع سے پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا تھا اس موقع پر بھی آگ لگ جانے کے سبب 93افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین