• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے عیدالفطر کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلی سندھ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے۔ عوام بھی  سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔  قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچاسکتی کیونکہ قوم متحد ہے ۔

انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان  سے کہا کہ وہ  اور عوام شر پسندوں پر گہری نظر رکھیں۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور رابطہ کمیٹی عید الفطر پر شہداء اسیروں اور لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

تازہ ترین