• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی پرعدم اعتمادسپریم کورٹ پرعدم اعتماد کےمترادف ہے،مرادعلی شاہ

سہون  شریف (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گاؤں واھڑ میں کھلی کچہری منعقد کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے مسائل سنے اورانہیں حل کرنے کے لیے موقع پراحکامات جاری کئے۔بعدازاں  انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سانحہ بہاولپورپر انتہائی  افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس  گھڑی میں سانحہ  کے متاثرین کے غم میں  برابر کے شریک ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جے آئی ٹی ہم نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے تشکیل دی ہے اورجے آ ئی ٹی پر عدم اعتماد سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔پی پی پی کو چھوڑنے والے اور پارٹی پوزیشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری  پارٹی جس میں آنے یا جانے پر کوئی پابندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری خود لیڈ کرکے بھرپور عوامی مہم  چلائینگے،حالیہ دہشتگردی  کی لہر سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات  کی پرزور مذمت کرتے ہیں، چونکہ دہشت گردی  مقامی  مسئلہ  نہیں ہے اس لئے ہم  سب کو اس سے نمٹنے  کے لیے مل کر جدوجہدکرنا پڑیگی، لیکن اسلام آباد میں بیٹھ کر بیانات دینے سے دہشت گردی کے واقعات  کو روکا نہیں جا سکتا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو آغاسہیل پٹھان  ایس ایس پی تنویر عام اوڈہو بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے درگاہ  حضرت لال شہبازقلندرکے  مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاکر فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین