• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں آپریشن60مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

میانوالی‘کوہلو(صباح نیوز‘آئی این پی)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ‘مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 60سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا‘ادھر کوہلوکی تحصیل کاہان میں  لیویزاورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران ہتھیاروں کا بھاری ذخیرہ پکڑاگیا۔میانوالی کے علاقوں مکڑوال، چاپری اور پپلاں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 23 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔چنیوٹ سے 25، بھکر سے 9جبکہ وہاڑی سے4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا۔بہاولپور اور منڈی بہاالدین میں کارروائیوںکے دوران 6افراد کو گرفتار کرکے شراب کی500بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔ ادھر لیویز اورحساس اداروں نے کوہلوکی تحصیل کاہان میں  مشترکہ کاروائی کرتے ہوتے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناکرہتھیاروں کا بھاری ذخیرہ برآمدکرلیا‘برآمد کئے گئے اسلحہ میں ڈنگر مشین گن بمعہ 170راونڈز ‘ 11اینٹی ٹینک مائنز ،42تھیلے بارودی مواد ،81مارٹر کے 8گولے ،81مارٹر پرئمیر کے 66گولے ،14مارٹر فیوز ،1328ایل ایم جی کی گولیاں ،اینٹی ٹینک مائنز کے 6فیوز ،ایک وائرلیس سیٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین