• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی واشنگٹن پہنچ گئے، آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن(خبرایجنسیاں)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے 2روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج (پیر کو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مشترکہ مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ، انڈوپیسیفک ریجن میں سیکورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگرامورپر بات ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے، دو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین