• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی کے نئے دفتر کے قیام کا خیرمقدم

نیویارک(ایجنسیاں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے نئے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے مشاورتی بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیا دفتر دہشتگردی کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کے نظام میں بہتر روابط اور ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ پاکستانی مندوب نے روس کو تجربہ کار سفارتکار ولادی میر آئیوانووِچ وورونکو کی نئے دفتر کیلئے بطور معاون سیکرٹری جنرل تعیناتی پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین