• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدپرمہنگائی کی نئی لہرنےغریبوںسفید پوشوں کی خوشیاں چھین لیں

ملتان(نمائندہ جنگ) عیدالفطرکی آمد قریب آتے ہی مہنگائی کی نئی لہرنےسفیدپو ش اورغریب شہریوں سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ریڈی میڈ گارمنٹس، جوتوں، کپڑوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پیدا ہو گیا ہے۔مہنگائی کی شرح میں اضافہ سے خریداری کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے اور اشیاء کی سیل گر رہی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر کے موقع پرمہنگائی کی شرح میں نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔رمضان المبارک کے آ غاز سے شروع ہو نے والا مہنگائی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔کینٹ، حسین آگاہی بازار کے کئے جانے والے ایک سروے کے دوران معلوم ہو ا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال مہنگائی کی شرح نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ سال عید الفطر سے قبل جو اوسط درجے کا بچگانہ سوٹ 400سے500روپے میں بک رہا تھا وہ اب 600سے 700روپے میں فروخت کیا جا رہا ہےجبکہ 700سے 900روپے کا سوٹ اب 1200سے 1400روپے میں بیچاجارہاہے۔بچوں کےجوشوزگزشتہ سال 600سے 800روپے میں دستیاب تھے آج ان کی قیمت بڑھ کر 900سے 1200روپے ہو گئی ہے۔ خواتین کے ریڈی میڈ گارمنٹس گزشہ سال کے 1500روپے سے اب 2000روپے اور 2500 روپے کے سوٹ کی قیمت بڑھ کر 3000سے 3200 روپے، 5000روپے والے سوٹ کی قیمت 6500 روپےکی بلند سطح کو چھو رہی ہے۔ مردانہ ریڈی میڈ کرتا شلوار کی قیمت 2000سے بڑھ کر 2600،ایک اور ورائٹی کی قیمت 3000سے بڑھ کر4000روپے ،مردانہ شلوار،قمیض کی قیمت 2500سے بڑھا کر 3000سے 3200روپے کر دی گئی جبکہ 3500روپے والا سوٹ اس سال 4500روپے کاہے۔

تازہ ترین