• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، تھریسامے، ٹروڈو، مودی، سعودی شاہ سمیت دیگر عالمی رہنمائوں کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے ، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، حریت رہنما سید علی گیلانی، سعودی شاہ سمیت عر ب رہنمائوں نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی عوام کی طرف سے میں اور میری اہلیہ ملانیا تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ عید ہمیں عفو و درگزر، مرحمت اور نیک نیتی کی یاد دہانی کرواتی ہے۔ امریکا دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم مسلمانوں کی طرح امریکا میں مقیم مسلمانوں کو بھی ان اقدار کے مطابق زندہ رہنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے،برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیکر ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جسٹن کی جانب سے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

تازہ ترین