• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ میں فورسز کی فضائی کارروائی‘7دہشتگردہلاک‘3ٹھکانے تباہ

وادی تیراہ(ایجنسیاں)خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ کردیئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکراسلام سے تھا۔

تازہ ترین