• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی پولیس مقابلہ،فلورمل کا مالک گرفتار ،چوکیداروں سمیت 3مشتبہ افراد افغانستان فرار

پشاور( نمائندہ جنگ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شاہ پورمیں دہشت گردوں کی پناہ گاہ فلور ملز کے مالک کو ٹائون سے گرفتار کرلیاہے جبکہ فلورملز کے دو چوکیداروں سمیت 3مشتبہ افراد افغانستان فرا ر گئے ہیں ۔گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو تھانہ چمکنی کی حدود دلہ زاک روڈ پر واقع فلورملزمیں چھپے دہشت گردوں ٗپولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک اور ایس ایچ او گلبہار سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے تھے ٗپولیس ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے فلورملزم کے مالک کاسراغ لگا کر اسے ٹائون کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے اپنی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے فلورملز دو افغانی چوکیداروں کے حوالے کیاتھا جس کے بعد وہ فلورملز کا دورہ نہیں کرتاتھاپولیس کا کہناہے کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا ہے کہ دونوں چوکیداروں میں ایک چوکیدار کے بھائی نے مارے جانے والے دہشت گردوں کو فلور مل میں کمرے کرائے پر دئیے تھے جہاں وہ خودکش جیکٹس اور بارود وغیرہ بناتے تھے پولیس کاکہناہے کہ چوکیداروں اور اس کے بھائی کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وہ تینوں افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس کاکہناہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں مردہ خانہ میں پڑی ہیں جنہیں وصول کرنے کے لئے تاحال کوئی نہیں آیا ٗکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گرد ی کے واقعہ کے مقدمات درج کر لئے ہیں اور مار ے جانیوالے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین