• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈکپ : پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا دلچسپ مقابلے میں فتحیاب

لیسٹر (جنگ نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کیے اور جواب میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ ایک موقع پر پاکستان کا پلڑا بھاری تھا جب پاکستان نے جلدی وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم جنوبی افریقہ نے 49 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ گرلز ان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز میں 8وکٹ پر206 رنز بنائے۔ ناہیدہ خان ایک چھکے اور9چوکوں کی مدد سے79 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ نین عابدی نے22رنز بنائے۔ اسماویہ اقبال نے 27اور کپتان ثناء میر نے15رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے شبنم اسماعیل اور موزلین ڈینئلز نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ فاتح سائیڈ کو لورا وولوارٹ اور لیزلی نے 113 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کو پہلی کامیابی ثنا میر نے دلوائی انھوں نے لیزلی کو آؤٹ کیا۔ ایل لی نے 60 رنز بنائے۔ اس کے فوری بعد وولوارٹ بھی 52 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئیں،177 پر جنوبی افریقا کی سات وکٹیں گر گئیں تھیں تاہم شبنم اسماعیل 22 اور سونی لوس نے اعصاب قابو میں رکھے اور ٹیم کو ایک اوور قبل فتح دلادی۔

تازہ ترین