• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ متحدہ کوختم کرنے کیلئےٹکڑے کرنے پر تلی ہے،ندیم نصرت

مانچسٹر( جنگ نیوز)ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام کیاگیاجس سے ایم کیوایم  لندن کے کنوینرندیم نصرت نے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے اس کے ٹکڑے کرنے پر تلی ہوئی ہے اورطرح طرح کے گروپ تشکیل دے کرمہاجر عوام کے اتحادکوکمزورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایم کیوایم ایک ہی ہے اوروہی ایم کیوایم ہے جس کے قائدبانی ہیں اوروہی مہاجروں کے حقوق کے لئے جدوجہدکرنے والی اصل جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ چاہے کیسی ہی سازشیں کرلی جائیں لیکن وہ مہاجر عوام کے اتحادکوختم نہیں کی جاسکتیں، انشاء اللہ ہماری جدوجہدکامیابی سے ضرور ہمکنارہوگی۔ تقریب سے ایم کیوایم مانچسٹریونٹ کے یونٹ آرگنائزر حفیظ خان نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین