• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مسئلہ کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان، چین، افغانستان کا 7 نکات پر اتفاق

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ‘افغانستان اور چین کے مابین 7نکاتی فارمولے پر اتفاق ‘چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ کے بعد پاکستان ‘افغانستان اورچین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ‘ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں فریقین علاقائی امن ‘ اقتصادی تعاون اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے ‘ پاکستان اور افغانستان تعلقات  میں  بہتری اورسیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں ‘پاکستان اور افغانستان مشترکہ کرائسس مینجمنٹ میکنزم کی تشکیل پر متفق ہیں‘پاک افغان میکنزم کو چین ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ‘ سہ فریقی سطح پر وزرائے خارجہ میکنزم بنانے پر بھی اتفاق پایا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پاک افغان حکومتوں کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دونوں ممالک کا دورہ کیا۔ تینوں ممالک کے مابین افغان مسائل ‘ پاک افغان تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی‘دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ‘ افغانستان اور چین کے مابین 7 نکاتی فارمولے پر اتفاق ہوا۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تینوں فریقین علاقائی امن ‘ اقتصادی تعاون اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان ‘ افغانستان تعلقات بہتر بنانا اور سیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف تعاون اور سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین