• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جیوکھیلو پاکستان‘‘ چاند رات کو انعامات کی چاندنی، بے شمار انعامات پاکر عوام نے عید کی خوشیاں دوبالا کرلیں

کراچی (محمد ناصر) پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو ”جیو کھیلو پاکستان“ میں چاند رات کو بھی عوام کیلئے انعامات کی چاندنی بکھری رہی۔ بے شمار انعامات پا کر عوام نے عید کی خوشیاں دوبالا کرلیں۔ وسیم اکرم اور شعیب اختر نے پورے پاکستان کو چاند نظر آنے پر ”عید کی مبارک“ دی۔ گھر بیٹھے بھی لوگوں نے موٹر سائیکلیں اور کئی قیمتی انعامات جیتے۔ چاند رات کو خوش نصیب شخص قیمتی کار کا مالک بن گیا، پانچ تولہ سونا، 10 موٹر بائیک اور ڈھیروں انعامات حاصل کئے گئے، گھر بیٹھے عوام نے موٹر سائیکلیں جیتےں۔ اب تک بحریہ ٹاؤن کراچی میں 5 قیمتی پلاٹ، 36 قیمتی کاریں، 138موٹر سائیکلیں، 29 ٹیبلیٹ، 46عمرے کے ٹکٹ، 16 تولہ سونا ، 402 موبائل اور دیگر بیش قیمتی تحائف عوام میں بانٹے گئے ۔صرف کیو موبائل کی جانب سے 30 گاڑیاں، 1200 اسمارٹ فون ، ٹیبلٹ اور سیکڑوں تحائف عوام میں تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے عوام میں ڈھیروں انعامات تقسیم کرکے اُنہیں تازہ دَم کیا۔ جلیبی ، چاٹ اور لسی کھانے کیلئے تین جوڑوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 60 سیکنڈ کے اس مقابلے میں ایک جوڑے نے کامیابی حاصل کی جسے موٹر بائیک انعام میں دی گئی۔ ”کبھی اِدھر کبھی اُدھر“ کیلئے تین لڑکوں کو منتخب کیا گیا جن کے درمیان اسٹک کے گرد گرد اُچھلنے کا مقابلہ ہوا۔ فاتح نوجوان نے موٹر بائیک اپنے نام کی۔ ”پہیہ گھماؤ قسمت آزماؤ“ میں شرکاءنے پہیہ گھما کر جو انعامات جیتے اُن میںلان کا سوٹ، ڈبل ڈور روم ریفریجریٹر اور ایک موٹر بائیک جیت لی۔ ”کھل کر کھیلو“ میں بذریعہ قرعہ اندازی 4 فیملیز کا انتخاب کیا گیا۔ باکس کھلوا کر شرکاءنے جو انعامات جیتے اُن میں فائیو او ٹو پرفیوم، اسپلٹ اے سی، تین موٹر بائیک، ایل ای ڈی ٹی وی، نیک لیس سیٹ، دبئی کا ریٹرن ٹکٹ، دو لاکھ مالیت کا بیڈ سیٹ شامل ہے۔ حاضرین بھی اس گیم میں شریک ہوئے جنہوں نے باکس کھلوا کر ایک تولہ سونا اور ایک قیمتی گاڑی اپنے نام کرلی۔ وسیم اکرم نے بھی شائقین میں قیمتی تحائف اپنے ہاتھوں سے تقسیم کئے۔ اس کے بعد شائقین سے کچھ بچوں کو منتخب کرکے اُنہیں سائیکلیں انعام میں دی گئیں۔ گیم ”عید کی صفائی“ کیلئے تین لوگوں کو بلایا گیا۔ اچھی صفائی کرنے والے نوجوان کا فیصلہ عوام نے تالیوں کی گونج میں کیا۔ یہ مقابلہ دو لوگوں میں برابر ہوگیا اس طرح دونوں کو اسپلٹ اے سی اور واٹر ڈسپنسر انعام میں دیا گیا۔ ”جیو چھپر پھاڑ کے“ میں شرکاءنے بالترتیب 25 ہزار، 30 ہزار، 30 ہزار اور 30 ہزار کی عیدی جیتی۔ خاتون کے ساتھ آنے والے بچے کو ایک سائیکل انعام میں دی گئی۔ 22 تولے سونا اور قیمتی انعامات پر مشتمل گیم ”ایک اور ایک گیارہ“ کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی ایک خوش نصیب فیملی کا انتخاب ہوا۔ دلچسپ کھیل کے بعد یہ فیملی فوراً ڈیل لینے پر راضی ہوگئی اور انعام میں ”چار تولہ سونا، ایک موٹر بائیک، ایل ای ڈی ٹی وی اور کچن شیف“ جیت گئی۔ اگر یہ فیملی ڈیل نہ لیتی تو انکا مطلوبہ نمبر باکس میں تھا اور 22تولہ سونا جیتنے میں کامیاب ہوجاتی۔ بذریعہ فون ایبٹ آباد سے خرم نے ایک موٹر بائیک جیت لی۔ کورنگی سے اسماعیل نے 10 ہزار روپے عیدی جیتی۔ حاضرین نے بھی مختلف گیموں میں حصہ لیکر ڈبل بیڈ میٹریس، ایک موٹر بائیک جیت لی۔

تازہ ترین