• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار:ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

وڈھ (آئی این پی) خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے والے دو حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تاہم موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اورعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین