• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری (نامہ نگار ) مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے،جھڈو سامارو روڑ پر دیہہ 316 کےقریب موٹر سائیکل اور چنگچی رکشے میں تصادم کے نتیجے میں چھ مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی مسافروں میں محمد علی، احسن خان، محمد رضا علی اور خاتون رضیہ شامل ہے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے دیہی صحت مرکز جھڈو لایا گیا ۔جن میں سے شدید زخمی رکشہ ڈرائیور اللہ ڈنو چانگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ باقی زخمیوں میں سے تین کو مزید علاج کے لیے سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا- ایک دوسرے واقعے میں نواحی گائوں حاجی ساون کا 20 سالہ رہائشی نوجوان محمد بلال گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

تازہ ترین