• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اورعمران خان کی قوم کو عید کی مبارکباد،نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد(وقائع نگار،خبرنگار)سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی اس مہینے کی روح کے مطابق عمل کرتے رہیں اور برداشت ،خاکساری اور عجز کا جذبہ قائم رکھتے ہوئے غیر اخلاقی اور غلط خیالات ، تقریر اور کاموں سے احتراز کرتے رہیں۔ اس دور کی برائیاں عدم برداشت اور انتہاء پسندی ہیں جس میں دوسروں پر اپنے خاص مذہبی رجحانات، اقدار اور تشریح کو زبردستی تھوپنا شامل ہیں۔ اس رجحان کے خلاف ہمیں لڑنا ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ آج کے دن ہم مسلمانوں کو اس بات پر سنجیدگی سے سوچنا ہے کہ ہمارے اتحاد کے لئے ہمیں کیا چیلینجز درپیش ہیں۔ دریںاثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور قوم کی خوشحالی کی دعا کی ہے۔

تازہ ترین