• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان (نمائندہ جنگ)سانحہ احمد پور شرقیہ میں زخمی ہونیوالے 59 مریضوں کو نشتر منتقل کرایا گیا جن میں5 چل بسے دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،ہسپتال میں ہنگامی حالت کو نافذ کرتے ہوئےیونٹ اور ایمرجنسی اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں علاوہ ازیں لواحقین کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا واضح رہے کہ  نشتر کے برن یونٹ 40 بستروں  پر مشتمل ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر غلام کمال پاشا کے مطابق زخمیوں کیلئے اضافی بیڈز لگائے گئے  ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنےکے بعدآتشزدگی کے نتیجے میںجھلسنے والے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں میںنشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں علاج کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان لایا گیا، زخمیوں کو ریسکیوٹیموں کی مدد سے نشتر برن یونٹ منتقل کیا گیا، نشتر برن یونٹ میں بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرکے چھٹی پر گئے عملے کو گھر سے واپس ڈیوٹی پر بلالیا گیا تاکہ مریضوں کو علاج کے لئےبہترین سہولت فراہم کی جاسکے،دوران علاج آگ سے جھلسنے والے5متاثرہ افراد دم توڑ گئے جن میں 50سالہ اسلم ولد عبدالکریم سمیت تین بچے شامل ہیں نشتر میں دم توڑنے والے بچوں عمریں 15 سال، 12 سال اور 13 بتائی گئی ہیں جن کی جھلس جانے کے باعث  تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،تاہم ان پانچوں افراد کی میتیں ان کے آبائی گائوں کے ہسپتالوں میں بھجوا دی گئی ہیں۔

تازہ ترین